شمالی وزیرستان میں غیرت کے نام پر 2 بہنوں کو قتل کردیا گیا
فائل فوٹوپشاور:خیبرپختونخوا میں غیرت کے نام پر قتل کاسلسلہ ختم نہ ہوسکا،شمالی وزیرستان میں غیرت کے نام پر 2بہنوں کو قتل کردیاگیا۔
پولیس کےمطابق شمالی وزیرستان کےعلاقہ گڑیوم میں غیرت کے نام پر چچازاد نے فائرنگ کرکے اپنی 2چچازاد بہنوں کو قتل کر دیا۔
دونوں لڑکیوں کی ایک سال قبل عمرآیاز نامی شخص نے ویڈیو بنائی تھی اور سوشل میڈیا پر مشکوک مواد پر مبنی ویڈیو وائرل ہونے پر دونوں کو قتل کیا گیا۔
دونوں لڑکیوں کو اپنے گھرگڑیوم میُں فائرنگ کر کے قتل کیا گیا،لڑکیوں کا خاندان جنوبی وزیرستان سے متاثر ہوکر شمالی وزیرستان گڑیوم آکر رہائش پذیر ہیں۔
رزمک پولیس نے ایف آئی ار درج کرکے لڑکیوں کے باپ اورکزن کو گرفتار کرلیا جبکہ ویڈیو بنانے والے اورملزم چچازادکی گرفتاری کے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔